بھیل واڑا،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان کی خاندانی عدالت نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے، ایک ٹوائلٹ کا گھر میں نہ ہونا ظلم شمارکیا اور ایک خاتون کی طلاق کی درخواست قبول کی۔بھیل واڑا کی خاندانی عدالت میں، ایک خاتون نے درخواست دی ہے کہ اس کے سسرال کے گھر میں ٹوائلٹ کی کمی کی وجہ سے وہ پیہر (والد کے گھر) میں رہ رہی ہے۔بار بارکہنے پربھی اس کے شوہر اور سسرال گھر میں ٹوائلٹ نہیں بنا رہے ہیں۔جج راجندر کمار شرما خاتون کی درخواست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین اور سماجی محاذوں کے خلاف ظلم ہے۔عدالت نے فیصلہ میں کہا کہ کیا یہ دردبھرانہیں ہے کہ گھر کی ماں اور بہنوں کو کھلے میں جانا پڑتا ہے۔دیہی خواتین کو قضاء حاجت کے لئے رات کا انتظارکرناپڑتاہے،کسی نے محسوس کیا کہ جسمانی اور ذہنی اثرکیسا پڑے گا۔